سلام سیدالشھداء

Sun, 04/05/2020 - 11:06 -- Shaaz

آرزوۓعاشقاں و جستجوۓ باوفا
سرخ روۓ دو جہاں اور رنگ و بوۓ مرتضی
سیرت و کردار میں اور نکہت گفتار میں
آبروۓ فاطمہ و ہو بہوۓ مصطفے
حریت کا نام بھی پیغام بھی آواز بھی
فکر انساں کا شعوری فہم بھی آغاز بھی
ابن آدم کیلیے دائم معیار معرفت
معرفت کی موج بھی عنوان بھی انداز بھی
حجت محکم مسلم حجت اتمام بھی
راستے کا نور بھی اور واسطے کا نام بھی
بندگی کاحسن بھی معراج بھی اعجاز بھی
نغمہء توحید کا تو سوز بھی اور ساز بھی
میں کمین ذات شیزی نام لیواۓ حسین
نام سے ان کےمعطرقلب بھی الفاظ بھی

This poem is about: 
My community

Comments

Need to talk?

If you ever need help or support, we trust CrisisTextline.org for people dealing with depression. Text HOME to 741741